زیادتی کی شکار خاتون معاشرتی اور ذہنی طور پر مفلوج ہوجاتی ہے، یاسرہ رضوی

10:26 AM, 14 Sep, 2020

 اسلام آباد : اداکارہ یاسرہ رضوی نے کہا کہ ایک زیادتی کی شکار خاتون معاشرتی اور ذہنی طور پر مفلوج ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادتی کی شکار خاتون اس خوف سے نکل نہیں پاتی ہے اور ارد گرد کے لوگوں کے سوالات اس کے اندر مرنے کی خواہش پیدا کر دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویب سیزیز ”چڑیلز“ میں ایسے ملزمان کے ساتھ جو کیا جارہا ہے وہ کاش اصل زندگی میں بھی ہوسکتا۔  آئے دن ہونے والے اسے واقعات باعث شرم ہیں کہ ہم ایک ایسے معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں خواتین اوربچے محفوظ نہیں ہیں۔

مزیدخبریں