اسلام آباد : اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے شوہر محمود داور کی موت کے بارے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔
جاری ویڈیو میں ان کے شوہر ہدایت کار محمود داور ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ محمود داور کے انتقال بارے جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ انہیں کئی ایسی فون کالز موصول ہورہی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں اور یکم نومبر سے ری میک ڈرامہ ”ان کہی “ دیکھٰیں۔