پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید  ، آئی ایس پی آر

پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید  ، آئی ایس پی آر
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی:پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید  ہو گئے،جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وم میں پٹرولنگ پارٹی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے سپاہی اختر حسین شہید ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ، دیر کے علاقے میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، حملہ اس وقت ہوا جب  پاک فوج کے جوان سرحدی باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید امین آفریدی، محمد شعیب سواتی اور سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔