بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

06:19 PM, 14 Sep, 2019

نکیال:بھارت باز نہ آیا ،لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 40سالہ فاطمہ بی بی شہید ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے حوالدار ناصر حسین شہید ہو گیا ،ناصر 16سال سے پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا ،حوالدار ناصر کا تعلق نارووال سے تھا ۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میںبالاکوٹ سے تعلق رکھنے والی 40سالہ خاتون شہید اور 6افرا د زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر نکیال اور جنڈروٹ سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں