کرپشن کیسز میں انٹرنیشنل عدم تعاون بڑی رکاوٹ, نیب

04:57 PM, 14 Sep, 2019

اسلام آباد: کرپشن کیسز میں انٹرنیشنل عدم تعاون بڑی رکاوٹ ، نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں اور کمپنیوں کے لیے سعودی عرب کو لکھے گئے کسی خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال باہمی قانونی معاونت کے لیے مختلف ممالک کو 50 سے زائد خطوط لکھے لیکن بیرون ملک سے صرف 5 خطوط کا جواب آیا۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کی بیرون ملک پراپرٹیز اور کمپنیوں کے لیے برطانیہ، یو اے ای اور سعودی عرب کو بھی خطوط لکھے گئے لیکن سعودی عرب نے ایک خط کا بھی جواب نہیں دیا۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صرف ایک ملک نے نیب سے مزید معلومات مانگی جو فراہم کر دی گئی ہیں۔ نیب نے بیرون ملک سے مطلوب سات ملزمان کی حوالگی کی بھی درخواست کر رکھی ہے جن پر کارروائی کا انتظار ہے۔

 

 

 

 

مزیدخبریں