نوشہرہ ورکاں بنیادی مرکز کے ڈاکٹر نےڈیوٹی اوقات میں سونا معمول بنا لیا

12:50 PM, 14 Sep, 2019

نوشہرہ ورکاں:(میاں عمر محمود نمائندہ نیو نیوز نوشہرہ ورکاں سے) بنیادی مرکز صحت گرمولہ ورکاں کو ڈاکٹر عثمان نے آرام گاہ بنا لیا،مریضوں سے بدتمیزی اور لواحقین سے الجھنا معمول بنا لیاہے۔

شہریوں کا ڈاکٹر کے خلاف احتجاج، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ V/O نوشہرہ ورکاں کے نواحی علاقہ گرمولہ ورکاں کے بنیادی ہیلتھ یونٹ کے ڈاکٹر عثمان شاہانہ انداز سے ڈیوٹی کرتے ہیں ۔

مریضوں سے بدتمیزی اور غیر مہزب رویہ سے شہری پریشان میڈیا نمائندگان نے جب موقف لینا چاہا تو انتہائی بدتمیزی سے پیش آئے سخت اقدامات کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

شہریوں نے اس غنڈہ صفت ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کیا شہریوں کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اس رویہ کی وجہ سے ہم نے ہسپتال جانا چھوڑ دیا اعلی حکام نوٹس لیں اور اس اس ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے نیا ڈاکٹر تعنات کریں ۔

مزیدخبریں