بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 33 سالہ حوالدار شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 33 سالہ حوالدار شہید
کیپشن: حوالدار ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈٰیا

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے حولدار ناصر حسین شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے تھے اور شہید کا تعلق نارووال سے تھا۔