میاں اہلیہ کی وفات کا  صدمہ برداشت نہ کرسکا،دونوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا

06:06 PM, 14 Sep, 2018

ڈیرہ مراد جمالی:بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے محبت شاخ میں حاجی مراد بخش مینگل اہلیہ کی وفات کا سن کر صدمہ برداشت نہ کرسکااور انتقال کرگیا -

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد بلوچستان میں میاں بیوی کی لازوال محبت کی ایک نئی مثال قائم ہو گئی اور اتفاق سے وہ بھی محبت شاخ میں ڈیرہ مراد جمالی کے ایک نواحی گائوں میں مسمات نور بی بی  قضائے الہی سے انتقال کر گئی جب اس کی اطلاع اس کے شوہر حاجی مراد بخش مینگل کو دی گئی جو گزشتہ چند روز سے اپنے ایک بیٹے رحمت اللہ کے ہاں ڈیرہ مراد جمالی میں قیام پذیر تھا اپنی شریک حیات کی موت کی خبر سن کر صدمے سے حاجی مراد بخش بھی انتقال کر گیا جس کی میت  ان کے آبائی گاں محبت شاخ پہنچائی گئی ہے-

  جہاں زندگی بھر ایک دوسرے سے پیار اور محبت کرنے والے میاں اور بیوی کی جنازہ نماز ایک ہی جگہ پر پڑھائی گئی اور دونوں کی میت  کو ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا 

مزیدخبریں