مایہ ناز سپنر عبدالقادر نے چیئرمین احسان مانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

03:55 PM, 14 Sep, 2018

لاہور: سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے انضمام الحق اور باسط علی کے تنازع کی فائل بندکرنے پر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، عبدالقادر کا کہنا ہے کہ احسان مانی فائل بند نہ کریں بلکہ کھوج لگائیں جھوٹا کون ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی فائل بند نہ کریں بلکہ کھوج لگائیں تینوں میں جھوٹا کون ہے۔

عبدالقادر نے کہا کہ احسان مانی نے اسی طرح فیصلے کئے تو انہیں ا?گے بہت مشکل ہوگی اور وہ بھی چیئرمین پی سی بی سے کئی سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ شدید گرمی میں کرانے کی سزا کس کو دینی چاہیے، چار روزہ میچ کھیلنے کے ایک روز بعد ون ڈے میچ کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

مزیدخبریں