انوشکا شرما اپنی تصویر کا مذاق بنتے دیکھ کر خو دہنس پڑیں

02:58 PM, 14 Sep, 2018

ممبئی: فلم سوئی دھاگا کے ٹریلر پر سوشل میڈیا میں اپنا مذاق بنتا دیکھ کر انوشکا شرما خود بھی ہنس پڑیں۔

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی فلم سوئی دھاگہ میں روتے چہرے کا سوشل میڈٰیا پر خوب مذاق بن رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنتا دیکھ کر انہیں بھی ہنسی آگئی ہے۔

انوشکا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تصویریں دیکھ کر لوگوں کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے،ان کے چہرے کے تاثرات کا مذاق بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹریلر لوگوں کو پسند آیا۔واضح رہے کہ انوشکا اور ورون کی فلم”سوئی دھاگہ“28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں