اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجا ب منرل واٹر پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے تمام منرل واٹر کمپنیوں سے آج شام تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کل لاہور میں سماعت کےلئے مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کٹاس راج مندر کاتالاب خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پنجا ب میں منرل واٹر پر ازخودنوٹس لے لیا اور تمام کمپنیوں سے آج شام تک تفصیلات کرتے ہوئے کیس کل لاہور میں سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ نے تمام کمپنیوں ،اٹارنی جنرل اور صوبوں کے ایڈووکیٹس جنرل کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔