اسلام آباد : ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے امیدواروں کوٹکٹ جاری کر دیئے ہیں، لاہور کے این اے 131 سے ہمایوں اختر میدان میں اتریں گے، کراچی سے محمد عالمگیر اور آفتاب صدیقی کا نام بھی فائنل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے جاری کردہ ناموں میں این اے 56 سے ملک خرم شامل ہیں، این اے 53 سے علی اعوان امیدوار ہوں گے۔ این اے 63 میں پی ٹی آئی امیدوار منظور حیات ہوں گے جبکہ لاہور کے این اے 131سے ہمایوں اخترخان میدان میں اتریں گے۔کراچی کے این اے 243 سے محمد عالمگیر اور 247 سے آفتاب صدیقی کپتان کے کھلاڑی ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پی کے 78 سے محمد عرفان، پی کے 99 سے آغا اکرام گنڈاپور الیکشن لڑیں گے۔ پی کے 3 سے ساجد علی، 7 سے فضل مولا، 97 سے فیصل امین میدان میں ہوں گے۔سندھ کے پی ایس 87 سے سردار قادر بخش، پنجاب کے پی پی 27 سے شاہنواز راجہ، پی پی 272 سےزہرہ بتول اور 296 سے اویس دریشک کو پی ٹی آئی کاٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔