دمشق:عرب ملک شام میں جاری خانہ جاجنگی میں جاںبحق ہونیوالے شہر یوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ ادلب میں کارروائی سے نئی خونریزی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابقغیر ملکی نیوز ایجنسی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام میں گزشتہ سات برسوں سے جاری خونریز تنازعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
آبزرویٹری نے شام میں انسانی ہلاکتوں کے یہ اعداد وشمار ایک ایسے وقت میں جاری کیے ہیں، جب خدشہ ہے کہ صوبہ ادلب میں حکومتی فورسز کی باغیوں کے خلاف تازہ عسکری کارروائی ایک نئی خونریزی ثابت ہو گی۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش کے مطابق ادلب میں تشدد کی ایک نئی لہر سے بچتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے تاکہ مزید خونریز ی سے بچا جا سکے۔