ترک صدر کا نواز شریف کو ٹیلیفون، تعزیت کا اظہار

09:07 AM, 14 Sep, 2018

لاہور: ترک صدر طیب اردوان نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کے انتقال گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت فرمائے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

ادھر سعودی عرب کے سفیر اور ایران کے وفد نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی اور کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی۔

واضح رہے کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزیدخبریں