پی سی بی ایوارڈ تقریب :یونس اور شاہدآفریدی کا انعام ایدھی فاؤنڈیشن کو دینے کا فیصلہ

پی سی بی ایوارڈ تقریب :یونس اور شاہدآفریدی کا انعام ایدھی فاؤنڈیشن کو دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق کپتان مصباح،یونس اورشاہدآفریدی کےلیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈکااعلان کیا ہے.تینوں کرکٹرز کےلیے ایک ایک کروڑروپے انعام کااعلان بھی کیا.یونس اورشاہدآفریدی پی سی بی کی تقریب میں نہیں آئے.ان کاانعام ایدھی فاؤنڈیشن کودیاجائےگا.چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ یونس خان اور شاہد آفریدی نے پی سی بی کی تقریب میں شرکت نہیں اور اس وجہ سے ان کے حصے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔جبکہ مصباح الحق کو خدمات کےاعتراف میں پی سی بی گورننگ بورڈمیں شامل کرلیاگیاہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں  ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کیساتھ کیساتھ سابق کھلاڑیوں کی شرکت نے ایوارڈ تقریب کو چار چاند لگا دیے وسیم اکرم اپنی اہلیہ کیساتھ تقریب میں شریک ہوئے ۔

ایوراڈ تقریب میں ایمرجنگ کھلاڑی کا ایوررڈ حسن علی اور شاداب خان کے حصے میں آیا.

 

عماد وسیم کو ٹی20کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ یاسرشاہ کو بیسٹ ٹیسٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا.

ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام رہا.

اس موقع پر ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس امید کے ساتھ آئے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو۔ ورلڈ الیون کی کپتانی شاندار تجربہ رہا، سیکھنے کا بھی موقع ملا۔