کابل:افغان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسٹار باؤلر راشد خان کا بگ بیش سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ان کا معاہدہ بگ بیش ٹی 20 لیگ کی فرنچائز ایڈیلیڈ اسٹرائیکر سے معاہدہ ہوا ہے اور وہ بگ بیش کھیلنے والے پہلے افگان کھلاڑی ہیں ۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکر سے معاہدہ کے حوالے سے راشد خان نے کہا کہ بگ بیش لیگ کے ساتھ معاہدہ کرنا اور افغانستان کی طرف سے ایونٹ میں شرکت کرنے والا پہلا کھلاڑی ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی فرنچائز کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
یاد رہے کہ رواں سال 18 سالہ اسپنر نے انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں لی تھیں اور حال ہی میں کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔جہاں ان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔