شانگلہ کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ہاتھاپائی کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ ہارے ہوئے ٹیم کے کپتان نے مخالف ٹیم کے کپتان پر بیٹ مارکر شدید زخمی کردیا جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں فرسٹ ایڈ کے بعد سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرکٹ میچ یختنگے گرائونڈ میں کھلاڑیوں کے دوران ہاتھا پائی ہوئی ۔کرکٹ میچ کوٹکے اور پاگوڑی کے ٹیموں کے مابین اخری اوور میں میچ جیتنے پر جھگڑا ہوکر مسمیٰ محمد دین اور ان کے تین دیگر ساتھیوں نے مسمیان حمیداللہ وعمران پسران جاوید اقبال ساکنان کوٹکے پر بیٹ لاتوں اور مکھوں سے وار کرکے مسمی عمران شدید زخمی ہوکر علاج کیلئے سی ایم ایچ پشاور ریفر کیا تھا مقامی پولیس نے رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کی ہے ۔عمران سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوا۔ مقامی پولیس نے بجرم 302پی پی سی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔