پاکستان افغانستان میں امن کاخواہشمند ہے، احسن اقبال

06:49 PM, 14 Sep, 2017

اسلام آباد: وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہشمند ہے کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک میں امن کا ایک دوسرے سے گہراتعلق ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیرداخلہپاکستان دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور کسی کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیگا۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان امن کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث عناصر سے متعلق معلومات کے تبادلے کیلئے دوطرفہ رابطوں میں بہتری آرہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد سے مطلوبہ نتائج برآمد ہورہے ہیں جو تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان اتفاق رائے سے وضع کیاگیاتھا۔

مزیدخبریں