لاہور: پاسکتانی اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے احمد شہزاد کو ایسی جگت لگائی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ۔سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیل کر عمر اکمل کا ریکارڈ پاش پاش کیا ۔دوسرے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 23 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے ۔شائقین کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ
Lahore, tussi great ho! ???????? today your support gave all Pakistani cricketers including me goosebumps. Feels so surreal #PakvsWXI pic.twitter.com/WjA3t9cKIt
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) September 13, 2017
شعیب ملک کی اس ٹویٹ پر احمد شہزاد نے شعیب ملک کو کہا کہ ”لاہور تو گریٹ ہے ہی،آپ بھی بہت گریٹ ہو“احمد شہزاد نے کہا :
Lhr toh great hai hi but tussi bhi bht great ho.. what an achievement in this historical series.. congratz bro @realshoaibmalik #PakvsWXI https://t.co/mo4yMRflx2
— Ahmad Shahzad (@iamAhmadshahzad) September 13, 2017
احمد شہزاد نے اپنی طرف سے شعیب ملک کو مبارکباد لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ شعیب ملک آگے سے اتنی زبردست "جگت" لگائیں گے کہ ہر طرف طوفان مچ جائے گا ۔ شعیب ملک نے کہا
Thank you bro kabhi mujhe bhi mauqa de apko great bolne ka ????
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) September 14, 2017
شعیب ملک کے اس جواب کے بعد احمد شہزاد کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا اور انہوں نے چپ سادھ لی ۔ جیسے خود سے ہی کہہ رہے ہوں "بے عزتی جئی ہو گئی اے"