عراقی وزیراعظم نے کردستان میں مجوزہ ریفرنڈم کو مسترد کر دیا

06:21 PM, 14 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک طرفہ اور غیر قانونی عمل ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کردستان میں ہونے والے مجوزہ ریفرنڈم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اس کے نتائج کی پابند نہیں ہو  گی۔

واضح رہے کہ عراقی علاقے کْردستان کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 ستمبر کو اس خطے میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے۔

مزیدخبریں