دبئی: عالمی شہرت یافتہ فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے اپنا ایک اور زبردست اینڈ رائیڈ سمارٹ فون ”نوکیا 8“ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ جس کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے تاہم اس کی قیمت ان دونوں فونز کے مقابلے میں تقریباً آدھی یعنی 460 ڈالر (48 ہزار پاکستانی روپے) ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق نوکیا نے کچھ عرصے قبل اینڈرائیڈ کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں شاندار واپسی کی ہے ۔ جس کے بعد اب تک نوکیا نے تین سمارٹ فونز نوکیا تھری، فائیو اور سکس متعارف کروادیے ہیں۔ تاہم اب کمپنی نے سام سنگ اور ایپل کے مقابلے پر نوکیا 8 لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے اسکرین کا سائز 5.3 انچ ہوگا جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر لگایا گیا ہے، 4 جی بی ریم کے ساتھ اس کی رفتار کافی تیز ہو گی۔ فون کی داخلی (انٹرنل) میموری 64 جی بی ہو گی جس میں کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔نوکیا 8 کا فرنٹ اور بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہو گا اور اس میں ”ڈوئل سائٹ“ کا ا?پشن بھی موجود ہو گا جس کی مدد سے ا?پ بیک وقت اپنی اور اپنے سامنے موجود شخص کی تصویر لے سکتے ہیں۔ نوکیا 8 ستمبر کی 21 تاریخ کو خلیجی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔