امریکہ میں عجیب و غریب سمندری مخلوق کا انکشاف

05:56 PM, 14 Sep, 2017

ٹیکساس : امریکہ کے سمندری ساحل پر عجیب و غریب مخلوق کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ سمندری مخلوق ہاروی طوفان کے نتیجے میں ساحل سمندر پر مردہ حالت میں نظر آئی لیکن اس مخلوق کو اس سے پہلے انسانی تاریخ میں کسی نے بھی نہیں دیکھا ۔

اطلاعات کے مطابق ٹیکساس کے ساحل پر ایک خوفناک اور عجیب و غریب سمندری مخلوق کو سمندری طوفان کے بعد دیکھا گیا جس کا سلنڈرنما طویل جسم ٗلمبے نوکیلے دانت اور اس کی آنکھیں بھی نہیں ہیں۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی بڑی مچھلی ہے لیکن قریب جا کے معلوم ہوتا کہ یہ کوئی عجیب چیز ہے خاص طور پر اس کا منہ بہت ہی خوفناک ہے

سائنسدانوں اور محققین کا کہنا ہے کہ اس مخلوق کا نام ’تسکی ایلز‘ (Tusky eels) ہے جو 30 سے90 میٹر گہرے پانی میں رہتی ہے۔ یہ کوئی عجیب و غریب سمندری مخلوق نہیں ہے بلکہ مچھلی ہی کی ایک قسم ہے، جس پر ابھی بھی ریسرچ جاری ہے۔

مزیدخبریں