دمشق: انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ شامی مہاجر بچوں کی تعلیم کیلئے فراہم کردہ امدادی رقوم کے ایک بڑے حصے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں گیا۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان، اردن اور ترکی میں موجود شامی بچوں کی تعلیم کے لیے امداد کی مد میں دیے جانے والے کئی ملین ڈالر کے بارے میں نہیں معلوم کہ وہ کہاں خرچ کئے گئے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق رقوم کی کمی کی وجہ سے پچھلے سال تک ان ممالک میں موجود شامی بچوں کی نصف سے زیادہ تعداد تعلیم کے بنیادی حق سے محروم تھی۔