سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو سچ بولنے کی تلقین

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو سچ بولنے کی تلقین

واشنگٹن :امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سچ بولنے کی تلقین کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سچ بولنے اور جھوٹ سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی ہے۔
سابق امریکی صدر نے ایٹلانٹا میں قائم کارٹر سینٹر میں ہونے والی سالانہ تقریب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی۔امریکہ کے 39 ویں صدرجمی کارٹر نے امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی کہ ’امن کو قائم کریں، انسانی حقوق کی ترویج کریں اور سچ بتائیں۔
واضح رہے کہ 92 سالہ کارٹر نے ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کو دی گئی دھمکیوں کی نشاندہی نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے سربراہ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے اور پرامن معاہدے پر بات چیت کرنی چاہیے۔