ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو میں بم کی اطلاع پر متعدد عمارتیں خالی کرالی گئیں، تین ریلوےاسٹیشنوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق روس کے سترہ شہروں کے ایک سو نوے مقامات خالی کرالیے گئے، بیس ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ۔روس میں اس ہفتے بم رکھے جانے کی کئی کالیں کی گئیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔
روس میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی دھمکی آمیز ٹیلیفون کالز پر مشتبہ مقامات سے بیس ہزار افراد کو نکال لیا گیا، شاپنگ سینٹرز، ریلوے اسٹیشنز، یونیورسٹیز سمیت دیگر مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی۔روسی حکام کے مطابق روس کے سترہ شہروں کے ایک سو نوے مقامات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
ان مقامات میں ماسکو کے تین بڑے ریلوے اسٹیشنز، بیس شاپنگ سینٹرز، اور تین یونیورسٹیاں شامل ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ فون کالز ٹیلیفونک دہشتگردی ہیں ان کی صداقت چیک کر رہے ہیں.
گذشتہ روز بھی بائیس شہروں کے عوامی مقامات بم دھمکیوں پر پینتالیس ہزار لوگوں سے خالی کرا لیے گئے تھے، روس میں اس ہفتے کئی دھمکی آمیزکالز کی گئیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔