پاکستا ن میں 8ہزار سے زائد افراد ایڈز کاشکار

01:42 PM, 14 Sep, 2017

اسلام آباد:ملک بھر میں ڈیڑھ سال میں 8 ہزار سے زائد افراد ایڈز کاشکار،وزیرقومی صحت نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈزکے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور ایڈز کے مریضوں کی تعداد کا فی زیادہ ہے ۔
تحریری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2016 سے 30 جون2017 تک ایڈزکے8074 کیسز رجسٹرڈہوئے، پنجاب میں ایڈز ایچ آئی وی کے 3878 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ سندھ میں ایڈز ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 2521 ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 881 ہے ، وفاق میں 503 ایڈز کے کیسز رجسٹر ڈکئے گئے ہیں،بلوچستان میں ایڈز کے کل 291کیس سامنے آئے۔

مزیدخبریں