لاہور:پیٹ کا بڑھ جانا اور موٹاپا آجکل کی سب بڑی پریشانی سمجھی جاتی ہے۔ اس مقصد کیلئے لوگ بہت سی ادویات اور ٹوٹکوں کا استعمال کرتے نظر آتے ہیںلیکن اکثر اس مشکل سے نجات نہیں پا سکتے۔لیکن اب ماہرین نے ایک آسان اور قدرتی طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے پیٹ کے دونوں اطراف جمع ہونے والی چربی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
پیٹ کے دونوں اطراف میں چربی جمع ہو جانا بہت سوں کا مسئلہ ہے کیونکہ یہ چربی کمر کا سائز بہت بڑھا دیتی ہے۔ اس چربی سے نجات پانا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اب ماہرین نے ایک آسان اور قدرتی طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے پیٹ کے دونوں اطراف جمع ہونے والی چربی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
پیٹ کی چربی سے نجات پانے کیلئے ایک صحت مند آدمی کو بھی صرف 30گرام چینی استعمال کرنی چاہیے اور جو لوگ پیٹ کے دونوں طرح جمع ہونے والی چربی سے چھٹکارہ چاہتے ہیں انہیں اس مقدار میں بھی کمی لانی چاہیے۔
چینی کی اضافی مقدار چربی کی شکل میں جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے اور آدمی موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔ چینی کی مقدار کم کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹ کے اطراف چربی کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے کیونکہ پانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔