ڈیرہ بگٹی: کچھی کینال منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج یہاں نواز شریف کو ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد 2002 میں رکھا گیا تھا لیکن آج افتتاح ہو رہا ہے اور منصوبےکو پایہ تکمیل تک نوازشریف نے پہنچایا۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ صرف کہنے کی بات نہی حقائق سامنے ہیں کیونکہ چندسالوں کی بات ہے بلوچستان کےمسائل مکمل طور پر حل ہوں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان ملک کا امیر ترین صوبہ ہوگا اور 15 ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان کے ہر علاقے میں گیس پہنچائی جائیگی جبکہ 455 ارب کے منصوبے بلوچستان میں لگائے جا رہے ہیں ان میں بہت سے منصوبے بن رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے باتیں نہیں اور اگر بلوچستان کے عوام نے ووٹ کے فیصلے صیح کیے تو اس کےنتائج ملیں گے۔ گوادر منصوبے کی بدولت بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہو گا۔ انہوں نے کہا ملک میں اب گیس اور بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہے جبکہ چار سالوں میں نواز شریف نے موٹروے کا جال بچھایا۔
کچھی کینال منصوبہ 15 سال قبل شروع کیا گیا تھا اس پر مجموعی طور پر 80 ارب روپے کی لاگت آئی جب کہ منصوبے سے تقریباً 72ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔
وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت صوبے کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ مقامی انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے باعث ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں