سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘ سے جان ابراہم کو باہر کروا دیا

سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘ سے جان ابراہم کو باہر کروا دیا

ممبئی: سلمان خان اداکاری اور اپنی دوستی کے ساتھ ساتھ غصے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فلم نگری میں کوئی بھی ہدایت کار، فلمساز اور اداکار ان کی ناراضی مول نہیں لیتا۔

فلم نگری کے صف اول کے اداکار گووندا، سنیل شیٹھی، شاہ رخ خان، سنجے دت ، انیل کپور سمیت کئی سپر اسٹارز دبنگ خان کے ساتھ دوستی کا دم بھرتے نہیں تھکتے ہیں لیکن وہیں بیشتر اداکار ان کے غصے کا خمیازہ اب تک بھگت رہے ہیں جس میں ویویک اوبرائے اور جان ابراہم شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایکشن اسٹار جان ابراہم کے ساتھ 12 سال پرانی ناراضی نہیں بھول پائے ہیں۔

سلو میاں نے فلم ریس 3 کے پروڈیوسر رمیش تورانی سے جان ابراہم کو فلم سے باہر کرنے کی صورت میں ہی کام کرنے کی شرط رکھی تھی جس پر فلم ساز نے بھی جان کو پروجیکٹ سے ہی آؤٹ کرنے میں عافیت جانی اور اب ان کی بجائے نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں