قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کو مفت شراب فراہم کی جاتی ہے، پروفیسر کا تہلکہ خیز انکشاف

10:55 AM, 14 Sep, 2017

اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کو مفت شراب فراہم کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ۔ وائس چانسلر نے منشیات فروشوں کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اشرف نے جامعہ میں منشیات کا استعمال نہ رکنے کی وجہ بھی بتا دی۔

انھوں نے بتایاکہ یونیورسٹی کی دیواریں نہیں ہیں جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کوروکنا ممکن نہیں ہے۔ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ جامعہ کراچی کے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے طلبا پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر طلبا کو نکال دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں