حاجی کا بیگ چوری کرنیوالے نائیجرین شہری کو 3ماہ قید کی سزا

10:19 AM, 14 Sep, 2017

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی شریعت عدالت نے مسجد الحرام میں ایک حاجی کا بیگ چوری کرنے والے نائیجریا کے حاجی کو 3ماہ قید کی سزا سنا دی۔ ٹائمز نائجیریانے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ واردات جمعہ کو ہوئی تھی۔

مامان کواکوازو نے بیگ اس کے مالک حاجی کو دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ یہ بیگ تمہار نہیں میرا ہے۔ دونوں میں نوک جھونک ہو گئی تھی۔ سعودی سیکیورٹی طلب کی گئی تو چوری کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔ نائجیریا حج مشن کے سیکریٹری نے بتایا کہ اسے الحرم پولیس اسٹیشن بھیجا گیا ، اگلے روز عدالت میں طلب کیا گیا۔ واردات کے وقت اس کے پاس شناختی دستاویز نہیں تھی۔

بعد میں اس کی شناخت نائجیرین کے طو رپر کر لی گئی۔ اسے آئندہ 5برس تک مملکت داخل سزا سزاہونے سے روکنے کیلئے بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں