لاہور: پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس ختم کر کے پنجاب نے اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے طریقہ کار اور معیار کے حوالے شکایات صوبائی حکومت تک پہنچ رہیں تھیں۔
نیشنل ٹیسٹنگ سروس سے متعلق شکایات کے باعث پنجاب حکومت نے صوبہ بھر سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی ایس یعنی پنجاب ٹیسٹنگ سروس کے قیام کے لیے 5رکنی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں