روینہ ٹنڈن نے انیل کپور کا روپ دھار کر سب کو حیران کر دیا

09:18 AM, 14 Sep, 2017

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان ’’لپ سنگ بیٹل‘‘ کے نام سے نیا شو شروع کرنے والی ہیں اور انہوں نے اس کی کئی قسطیں ریکارڈ بھی کر لی ہیں۔ ایک قسط میں انہوں نے 90 کی دہائی کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اداکار ایوشمان کُھرانا کو بلایا۔

اس شو میں آنے والے مہمانوں کو مختلف گانوں کے اوپر لپ سنگ کرنا ہوتا ہے اور جو زیادہ بہتر طریقے سے یہ کام انجام دیتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔ فرح خان نے روینہ اور ایوشمان کھرانا کے ساتھ ریکارڈنگ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روینہ ٹنڈن اداکار انیل کپور کا روپ دھار رہی ہیں اور تصاویر میں وہ کافی حد تک انیل کپور کا روپ دھارنے میں کامیاب بھی نظر آ رہی ہیں۔

فرح خان نے تصویر کے ساتھ جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شو کی یہ قسط انتہائی دلچسپ ہو گی اور ان کے لیے یہ تجربہ بہت خوشگوار ثابت ہوا۔ روینہ ٹنڈن اور انیل کپور فلم لاڈلا، گھر والی باہر والی، بلندی اور دیگر فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ انیل کپور روینہ کے اس نئے روپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

فرح خان کا نیا شو 16 ستمبر سے آن ایئر ہو گا اور اداکار علی اصغر بھی فرح خان کے ساتھ اس شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں