امریکہ میں ہائی سکول میں فائرنگ سے 1ہلاک3زخمی

08:09 AM, 14 Sep, 2017

واشنگٹن:واشنگٹن کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین افرادزخمی ہو گئے ،جبکہ حملہ آور کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راک فورڈ میں فری مین ہائی اسکول میں پیش آیاہے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔جائے وقوعہ پر اس وقت پولیس کی بھاری نفری موجود ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ ہم والدین کی تشویش کو سمجھتے ہیں تاہم صورتحال قابو میں ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح طلباءکی حفاظت ہے۔پولیس اب طلبا اور سکول ٹیچر سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے.

مزیدخبریں