انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

09:49 PM, 14 Oct, 2024

کراچی :انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 66 پیسے ہے۔ 

انٹربینک میں گز شتہ روز ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

انٹربینک میں ڈالر آج 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہوکر 279 روپے 35 پیسے ہے۔


 

مزیدخبریں