پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ

 پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ

کراچی: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق محسن رضا نامی فضائی میزبان کو پیر کو کراچی آنے والی پرواز پر رپورٹ کرنا تھی تاہم ٹورنٹو سےکراچی کی پرواز پی کے 784 پر تعینات محسن رضا پرواز سے قبل ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کا انکشاف عین پروازکے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

 
 

ذرائع کے مطابق ایک سال کےدوران ٹورنٹو میں مبینہ سلپ ہونے والے پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تعداد 12 سےزائد ہوگئی، فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس ٹورنٹو میں ایئرلائن حکام کے پاس جمع کرانے کی پالیسی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے لاپتہ کریو کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے قصوروار ثابت ہونے پر ایئرلائن قوانین کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائےگی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے۔