خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختونخوا رکھنے کی تجویز

09:27 PM, 14 Oct, 2024

 خیبر پختونخوا :صوبہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختونخوا رکھنے کی متفقہ تجویز دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے نام میں ترمیم کی تجویز عوامی نیشنل پارٹی نے پیش کی جس کی تاحال کسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔

جنگ کے مطابق کمیٹی میں آئینی مسودہ پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے، آئینی ترامیم کمیٹی کی سب کمیٹی دو روز میں حتمی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرے گی، ذیلی کمیٹی دو دن میں حتمی مجوزہ ڈرافٹ تیار کرے گی۔

چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر قانون تمام جماعتوں سے مشاورت مکمل کرکے مسودے کو حتمی شکل دیں۔

کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔

مزیدخبریں