گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح، کرنسی معاہدہ بھی طے ہوگیا

08:45 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیاگیا، کرنسی معاہدہ بھی طے ہوگیا ہے۔چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تکمیل کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا، کرنسی تبادلے کا معاہدہ سٹیٹ بینک اور پیپلزبینک آف چائنہ کے درمیان طے پایا۔

اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعان کی مفاہمتی یاداشتوں کا تبادلہ ہوا جن میں دونوں ملکوں کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز، سی پیک کے تحت گوادر پر ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کےاجلاس کے نکات کی دستاویز اور سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

 اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان اورچین کی افرادی وقت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کامحور ہونےکےساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیرعظم شہباز شریف نے کہا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کیلئے چین کا تحفہ ہے۔

مزیدخبریں