آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

06:59 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔

ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر لی چیانگ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پرتپاک استقبال کیا، چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے  ہیں ۔ یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

مزیدخبریں