مشرق  وسطی کی کشیدہ صورتحال،  فرانسیسی صدر میکرون  کا  ایرانی صدرسے ٹیلیفونک رابطہ 

06:51 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پیرس:مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر  ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے  ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرانسیسی صدر نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ صدر ایمانویل میکرون نے ایران سے حزب اللّٰہ حملے کے رُکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں