بینظیر ہاری کارڈ کا اجرا کردیاگیا

06:30 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :بینظیر ہاری کارڈ کا اجرا کردیاگیا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر ہاری کارڈ کا افتتاح کیا، سندھ کابینہ نے 23 ستمبر 2024 کو بینظیر ہاری کارڈ کے اجرا کی منظوری دی تھی۔

ہاری کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر ہاری کارڈ کےلیے 14 لاکھ 4 ہزار 422 چھوٹے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، رجسٹرڈ کاشتکاروں میں 72 فیصد ایک سے ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین کے مالکان ہیں، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو فوری نقد امداد اور نرم شرائط پر قرضے ملیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے 12 ایکڑ والے کاشت کاروں کو ایک سے 2 ہزار فی ایکڑ نقد امداد ملے گی، 25 ایکڑ سے زیادہ والے ہاریوں کو 500 سے 1000 روپے فی ایکڑ مالی امداد دی جائےگی

مزیدخبریں