سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

 سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2659 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 36 ہزار 368 روپے ہو گئی۔

سونا مہنگا ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔