ماہی گیروں کو گہرے میں سمندر جانے سے روک دیا گیا

ماہی گیروں کو گہرے میں سمندر جانے سے روک دیا گیا

کراچی:ماہی گیروں کو گہرے سمندر جانے سے روک دیا گیا۔بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، ڈپریشن کراچی اور اورماڑہ سے 1010 جبکہ گوادر سے 1000 کلو میٹر دور ہے۔ اس وجہ سے محکمہ موسمیات نے تنبیہ کی ہےکہ  ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن عمان کے ساحل سے 740 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، سسٹم مغرب اور شمال مغرب میں عمان کے ساحل کی جانب بڑھتا رہے گا۔سسٹم کے مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ 15 اکتوبر تک سمندر میں طغیانی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں، سندھ اور مکران کے ساحل پر آج مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔