ٹرمپ  ایک بار پھر  ممکنہ قاتلانہ حملے سے بچ گئے،جلسے سے مسلح شخص گرفتار

05:13 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ٹرمپ  ایک بار پھر  ممکنہ قاتلانہ حملے سے بچ گئے،جلسے سے مسلح شخص گرفتار کرلیاگیا۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ بھی ہوچکا ہے جس میں گولی ان کے کان کو چھو کر گری تھی ۔آج ایسے ہی ایک اور واقعے میں ریاست کیلیفورنیا کے شہر کوچیلا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جلسے کے قریب ایک چوراہے پر مسلح شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔


مشتبہ ملزم سیاہ رنگ کی جعلی نمبر پلیٹ والی ایس یو وی میں سوار تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت 49 سالہ ویم ملر کے نام ہوئی۔مسلح شخص سے ایک شاٹ گن، ایک بھاری بھرکم ہینڈگن اور گولیاں سے بھرے میگزین کے علاوہ جعلی پاسپورٹس اور جعلی لائسنس بھی برآمد ہوئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔، ملزم نے تفتیش کے دوران دعویٰ کیا کہ انتہائی دائیں بازو کے گروپ کا رکن ہے جسے خودمختار شہری کہتے ہیں۔

مزیدخبریں