گدھا "بگ باس18 " سے باہر

گدھا

ممبئی : گدھا " بگ باس 18 " سے باہر ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں کی جانب سے پروڈیوسروں سے کی جانے والی اپیلوں کے بعد انہیں ریئیلٹی شو سے ہٹایا گیا۔ اس سے قبل پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیمل (پیٹا) نے سلمان خان اور فلم سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ عوامی پریشانی کا حوالہ دیتے ہوئے گدھے کو باہر رکھیں۔

اس بارے میں جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ہمیں  یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بگ باس کی ٹیم نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ انہوں نے گدھے کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ کامیابی ہر اس شخص کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس مقصد کی حمایت کی اور اس میں شمولیت اختیار کی۔

اس سے پہلے پیٹا انڈیا کی ٹیم کی جانب سے اکتوبر کو سلمان خان کو ایک خط بھیجا گیاتھا۔ بھیجے گئے خط کے مطابق انہوں نے سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ پروڈیوسروں پر زور دیں کہ وہ تفریح کے لئے جانوروں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے گریز کریں۔

مصنف کے بارے میں