آئینی ترمیم کا معمالہ،سیاست دانوں کے بعد سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا:بلاول بھٹو

04:24 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاست دانوں کے بعد سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے کہاکہ   آئینی ترامیم کے معاملے میں  سیاست دانوں کے بعد سول سوسائٹی نے بھی اتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگست دو ہزار تئیس میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت ٹو پوائنٹ زیرو کا مطالبہ کیا جس کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موجودہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق اپنی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔

مزیدخبریں