چینی وزیراعظم ایس سی او کا نفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے

12:34 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک
چینی وزیراعظم ایس سی او کا نفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے
چینی وزیراعظم ایس سی او کا نفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد : چینی وزیراعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے  4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11سال بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ لی چیانگ اور شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر سی پیک، معاشی تعاون اور دوطرفہ تجارت پر بات ہو گی۔ جبکہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

چینی وزیر اعظم 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ ان کے ہمراہ تجارت، خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزرا بھی ہیں۔ وفد میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی اور دیگر سینیئر حکام بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں