شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو گولی مار دی

12:27 PM, 14 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نوشہرہ : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع  نوشہرہ میں شادی سے  انکار کرنے پر لڑکے نے لڑکی  کوقتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ بائیک پر جا رہی تھی جب موٹرسائیکل  سوار نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر قتل  کیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلا ف لڑکی کے بھائی کی  مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں