شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس : وفود کے سربراہان کے نام سامنے آگئے

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس : وفود کے سربراہان کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد : وزارت خارجہ نے ایس سی او  اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہا ن کے نام جاری کر دیئے ہیں ۔

دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد جبکہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد اور بیلا روس کے وزیرِ اعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے۔

اس کے علا وہ قزاقستان کی وزیرِ اعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے جبکہ  تاجکستان کے وزیرِ اعظم کوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللّٰہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم  کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف، ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں