شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس : سیکورٹی کے سخت انتظامات ، جڑواں شہروں میں فوج تعینات

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس : سیکورٹی کے سخت انتظامات ، جڑواں شہروں میں فوج تعینات

اسلام آباد : شنگھا ئی تعاون تنظیم  کانفرنس  کے لیے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اس حوالے سے فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

اجلاس کے پیش نظر میٹروبس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی اس حوالے سے اسلام آباد نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔

اس کے علا وہ مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔

آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔

مصنف کے بارے میں